سرگودھا(این این آئی) قومی شاہراہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مریم آباد مذہبی رسومات میں شرکت پر جانے والے زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ جانے سے 6 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہو گئے۔
جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قومی شاہراہ موٹر وے پر شیخوپورہ کے علاقہ خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب سیالکوٹ سے مریم آباد مزہبی رسومات میں شرکت پر جانے والے زائرین کی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ جانے سے 6 زائرین جانبحق اور 57 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے بارے بتایا جا رہا کہ تمام زائرین مریم آباد میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔