امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نارووال ،محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر پاکستان آنے والی ویتنامی لڑکی نے نوجوان سے شادی کر لی

نارووال ( این این آئی)محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر پاکستان آنے والی ویتنامی لڑکی نے نوجوان سے شادی کر لی ۔ویتنامی لڑکی لو بیچ مین نے ایک ہفتہ قبل نارووال پہنچ کر مذہب اسلام قبول کیا تھا ۔اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا تھا ۔ آمنہ ویتنام میں سکول ٹیچر تھی۔

دو سال قبل آمنہ اور پاکستانی نوجوان محمد طاہر نے برج خلیفہ میں نوکری کیلئے درخواستیں دی تھیں ۔ نوکری حاصل کرنے کے مراحل میں دونوں کی آپس میں دوستی ہو گئی ۔ آمنہ اور طاہر دو سال تک انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے ۔ آمنہ اور طاہر کی دوستی محبت میں بدل گئی ۔ایک ہفتہ قبل ویتنامی لڑکی پاکستان آ گئی ۔

ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان محمد طاہر پرائیوٹ کالج میں لیکچرار ہے ۔ ویتنامی لڑکی نے پاکستان آتے ہی پہلے مذہب اسلام قبول کیا ۔آمنہ اور محمد طاہر کا نکاح جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں ہوا ۔شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی ہے ۔ دلہن آمنہ نے کہا کہ شادی کی خوبصورت رنگارنگ تقریب سے دل خوش ہو گیا۔ پاکستانی لوگوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا ۔ زندگی کے حسین و جمیل لمحات اپنی آنکھوں میں محفوظ کر رہی ہوں ۔ مذہب اسلام امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved