لاہور( این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے رجسٹرڈ افراد اور عام صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 32 روپے اور چینی کی فی کلوقیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسیڈائزڈ گھی 32 روپے اضافے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے 385 روپے اور عام صارفین کیلئے 455 روپے فی کلو پر پہنچ گیا جبکہ ایک کلو چینی ایک روپے مہنگی ہو کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے 101 اور عام صارفین کیلئے 147 روپے فی کلو ہوگئی۔