راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 366 تک پہنچ گئی ،
ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بے نظیر بھٹوہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 51 مقدمات درج کیے گئے ،7 چالان ٹکٹ جاری اور ایک لاکھ 88 ہزار 5سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،مجموعی طور پر 2ہزار 4 سو 45 مقدمات درج اور 5 سو عمارتوں کو سیل کیا گیا ،7 سو 53 چالان ٹکٹ جاری اور 41 لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔