امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں، محمد رضوان

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے، وہ زیادہ کرنیکی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہم بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ صرف بھارت اور پاکستان نہیں تمام پلیئرز کی بات کر رہا ہوں، ہم آپس میں جب بھی ملتے ہیں کارکردگی کی بات کرتے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے سب کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں، گراؤنڈ میں ماحول مختلف ہوتا ہے، فخر زمان پلیئر آف منتھ رہ چکیہیں، 3 یا 4 اننگز سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپنرز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ورلڈ نمبر ون بنانے میں ہمارے فاسٹ بولرز کا بڑا ہاتھ ہے، ہمارے فاسٹ بولرز تمام ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹارگٹ اتنا آسان بھی نہیں تھا کنڈیشنز پر بڑا انحصار ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے، میرے لیے ایسی باتیں اہم ہوتی ہیں متحرک رہتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved