واشنگٹن(این این آئی )امریکہ، سعودی عرب، ہندوستان اور چند دیگر ممالک مبینہ طور پر ایک ممکنہ بنیادی ڈھانچے کے معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔امریکی ویب گاہ ایکسیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ رپورٹ میں لکھا کہ معاہدہ خلیج اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت کو دوبارہ ترتیب دے سکتا ہے،
مشرق وسطی کے ممالک کو ریلوے کے ذریعے آپس میں اور بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان سے جوڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات، جس میں متحدہ عرب امارات اور یورپ بھی شامل ہیں، اس ہفتے گروپ آف 20 کے رہنماں کے اجلاس کے موقع پر اعلان کے لیے کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد کر سکتے ہیں۔