کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان جیسے ملک میں گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرمیوں میں 30 سے 31 ہزار میگا واٹ طلب ہوتی ہے جو سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے۔سردیوں میں طلب میں اتنی کمی کی وجہ سے آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز دینا پڑتے ہیں۔
انہوں نے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ 5ہزار کا نوٹ بند کیا گیا تو لوگ مزید ڈالر خریدیں گے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر ریٹس کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے بزنس میں اعتماد آیا ہے، ایرانی تیل اور ڈیزل کی اسمگلنگ رکوا دینی چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کیلئے گیس مہنگی کریں، ابھی نہ بہت زیادہ سرمایہ آرہا ہے نہ کوئی نئی اندسٹری لگ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ امیر گھروں میں سستی گیس دے کر ظلم کیا جا رہا ہے۔