امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملبہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں،شیخ رشید

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا ملبہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی پر اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) پر ڈال رہی ہے،ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے، اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر کوئی بات کر رہا ہے نہ توجہ دے رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے، نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جا چکی ہے، انہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے،

جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹے کی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے اپنی بقا ء کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسئلہ اب سیاست نہیں رہا سنگین معاشی حالات بن گیا ہے، غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved