امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ ریلیز ہوتے ہی آن لائن لیک

ممبئی (این این آئی)فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی تاہم فلم جوان ریلیز کے چھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباَ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے،فلمی صنعتی تجزیہ نگاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے ہی دن اس کی کمائی 75 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، اس کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں جس میں اس کے ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کا کیمرہ پرنٹ آن لائن لیک ہوگیا۔ویب سائٹس تامل روکرز، ٹیلی گرام اور مووی رولز نے سنیما ہالز میں اس کے پہلے شو کے چھ گھنٹے کے اندر فلم کا ایچ ڈی ورڑن لیک کردیا۔

تاہم پائریسی ویب سائٹس پر لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا باکس آفس کلیکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔جوان کے ریلیز ہوتے ہی 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن پر افتتاحی دن ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved