امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر، مرض لوٹ کر نہیں آیا

لندن(این این آئی)شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے،سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ء میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرِ علاج رہے تھے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں ہوگا۔شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔دوسری جانب شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ایک ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔شہباز شریف نے جی سی ایس ای میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور سے بھی ملاقات کی تھی۔جی سی ایس ای میں 34 اے اسٹار لینے والی ماہ نور کو نواز شریف نے لیپ ٹاپ بطور تحفہ پیش کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved