کراچی(این این آئی) ڈالر کی بلند پرواز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ 4 روز میں ڈالر 331 روپے سے 307 روپے کی سطح پر آ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی اور ڈالر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کم ہوکر 307 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت میں 11 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 01 پیسے کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 304 روپے 96 پیسے پر پہنچی، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور مارکیٹ کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 3 پیسے کی کمی کے ساتھ 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔