امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین نے اپنے ملازمین کو آئی فون لینے سے روک دیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں چینی مصنوعات بشمول Huawei فونز پر پابندیوں کے بعد چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سائبر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے ملازمین کو دفتری اوقات میں آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ حالیہ ہفتوں میں ملازمین کو چیٹ گروپس یا میٹنگز میں اپنے مالکان سے یہ ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ احکامات کتنے وسیع پیمانے پر دیے گئے ہیں لیکن کچھ مرکزی حکومت کی ریگولیٹری ایجنسیوں کے ملازمین کو بھی اسی طرح کے خطوط بھیجے گئے تھے۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے برسوں پہلے بعض ایجنسیوں کے سرکاری اہلکاروں کو کام پر آئی فون استعمال کرنے سے روکا تھا لیکن اب اس معاملے کو وسعت دی گئی ہے۔

اخبار کے مطابق تازہ ترین حکم نامے میں بیجنگ کی جانب سے اپنے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کی وسیع کوششوں کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔یہ ہدایت بیجنگ کی غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنے اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کی مہم کا تازہ ترین قدم ہے۔جبکہ بیجنگ کے اس اقدام کا چین میں غیر ملکی برانڈز پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، جس میں ایپل بھی شامل ہے جو ملک کی جدید سمارٹ فون مارکیٹ پر حاوی ہے اور چین میں ایپل کی مصنوعات کی بڑی منڈی ہے۔

چین کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اسی طرح کی پابندی کی عکاسی کرتی ہیں جو امریکہ کی طرف سے ہواوے اور چینی ملکیت والی TikTok ایپلی کیشن کے استعمال پر لگائی ہے۔ دونوں سپر پاورز ڈیٹا کے لیک ہونے کے بارے میں فکر مند ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے قومی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ امریکہ کے ساتھ مسابقت میں شدت آتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ڈیٹا اور ڈیجیٹل سرگرمیوں پر ریاستی کنٹرول سخت ہو گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved