لاہور(این این آئی)گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 53نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1511کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں گزشتہ روز 28نئے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں 8،ملتان میں 3 ،فیصل آباد ،گجرات، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال ،خانیوال، رحیم یار خان ، پاکپتن ، سرگودھا اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض جبکہ گوجرانولہ اور نارووال میں دو ،دو نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔