امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں ،جلسے کے لئے مختلف مقامات پر غور جاری

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور جلسے کے لئے مختلف مقامات پر غور کیا جا رہا ہے ، نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا پروگرام تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی پر بڑا جلسہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر غور جاری ہے ۔ جلسے کے لئے لاہور میں 5مقامات زیرغور ہیں۔ ایئرپورٹ کے باہر، ماڈل ٹائون کے باہر فیروزپور روڈ، چیئرنگ کراس چوک، داتا دربار اور مینار پاکستان کے مقامات پر جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم جلسے کے مقام کا حتمی فیصلہ نواز شریف خود کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر سے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور موجودہ و سابقہ پارلیمنٹیرینز کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اہداف دئیے جائیں گے، مجموعی طور پر10لاکھ افراد کو نواز شریف کے استقبال کے لئے اکٹھا کرنے کا بڑا ہدف دیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا جبکہ وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت بھی لی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved