کراچی (این این آئی)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے اور بازار میں 190 روپے کلو ہوگئی ہے۔
شہریوں نے مہنگی چینی کا استعمال کم کردیا، دکاندار بھی قیمت میں اضافے کے باعث فروخت میں کمی سے پریشان ہیں۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 8 سے 10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا دام 174 روپے کلو ہے جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی کردی گئی۔