لاہور( این این آئی)فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ احسن خان نے جتنی محنت کی ہے خدا کی ذات نے اسے اتنی ہی کامیابیاں دی ہیں ، احسن خان کو ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ مخلص پایا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ احسن خان بہترین اداکار ہے اور اس کی وجہ اس کا فن سے لگائو ہونا ہے ۔ جو بھی انسان اپنے شعبے میں لگن اور جذبے سے کام کرتا ہے اسے ضرور کامیابی ملتی ہے ، احسن خان نے شوبز کی دنیا میں نام بنانے کے لئے بے پناہ محنت کی ہے اور اس کا ثمر بھی ملا ہے ۔