لاہور( این این آئی)ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مجھے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے مگر میری فوکس میزبانی کی طرف ہے ،
اپنے شوہر کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری اور میزبانی دونوں میں بڑا فرق ہے اور میری ترجیح میزبانی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ مارننگ شو میں ہمیشہ مجھے پسندیدگی کی نظر دیکھا گیاہے ۔