امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ، ایشیا کپ کے میچز پاکستان منتقل کرنے کی تجویز

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورت حال پر غور کر لیتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24سے 36گھنٹوں میں کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز خراب موسم کے باعث کولمبو سے منتقلی ایشین کرکٹ کونسل کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ دمبولا شہر کے ہوٹل سے مطمئن نہیں جب کہ اچھے موسم والے ایک اور سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے ہوٹل انتظامات پر براڈ کاسٹرز کو اعتراض ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved