امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شریف خاندان، جہانگیر ترین ،ذکا ء اشرف سمیت 38 چینی کی ملوں کی مانیٹرنگ شروع

لاہور( این این آئی)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے شریف خاندان، جہانگیر ترین اور ذکا ء اشرف سمیت 38چینی کی ملوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی،ایف بی آر نے چینی کی سیلز اور اسٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی کی فروخت اور ملوں کے احاطے سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا،

شوگر ملز کے احاطوں میں غیر معینہ مدت تک ایف بی آر کی مانیٹرنگ ٹیمیں موجود رہیں گی جو سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیٹا مرتب کریں گی۔ذرائع کے مطابق جن شوگر ملز میں ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ان میں رمضان شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو، عبداللہ شوگر ملز، العریبیہ شوگر ملز، المعیز انڈسٹریز، اشرف شوگر ملز، چنار شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز، فاطمہ شوگر ملز شامل ہیں جن کی چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

دیگر شوگر ملوں میں حق باہو شوگر ملز، ہنزہ شوگر ملز، حسین شوگر ملز، انڈس شوگر ملز، جوہر آباد شوگر ملز، جے کے شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز، لیہ شوگر ملز، مکہ شوگر ملز، مون شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز، رسول نواز شوگر ملز، سفینہ شوگر ملز، سیون اسٹار، شاہ تاج، شکر گنج، شیخو شوگر ملز، ایس ڈبلیو شوگر ملز، رحیم یار خان شوگر ملز شامل ہیں جن پر مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved