لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے کے گروپ بی کے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے شاندار 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بنگلہ دیش کے 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ابراہیم زادران 75 اور کپتان حشمت اللہ نے 51 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن محمود اور مہدی حسن مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔