امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روسی ساختہ یاک 130 تربیتی لڑاکا طیارہ ایرانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل

تہران(این این آئی )ایران میں روسی ساختہ یاک 130 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے اور وہ ایرانی فضائیہ کا حصہ بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی ساختہ یہ جدید لڑاکا طیارہ پائلٹوں کی چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں ایران نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خرید کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہیں اورخاص طور پر گذشتہ سال یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ میں ایرانی ڈرون ایک اہم عنصر رہے ہیں۔تہران نے ان ڈرونز کے بارے میں متعدد متضاد وضاحتیں پیش کی ہیں۔

پہلے اس نے ماسکو کو یہ طیارے مہیا کرنے کی حقیقت سے انکار کیا اور پھر دعوی کیا کہ اس نے جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو ڈرون فروخت کیے تھے۔تاہم تنازع میں استعمال ہونے والے ڈرونز کی تعداد ایران کی طرف سے جنگ میں بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل ان ہتھیاروں کی مستقل ترسیل کی مظہر ہے۔جون میں وائٹ ہائوس نے کہا تھا کہ ایران روس کو ماسکو کے مشرق میں ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے سامان مہیا کررہا ہے کیونکہ کریملن اس ہتھیارکی اپنے ہاں مسلسل دستیابی کو یقینی چاہتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved