پتوکی(این این آئی)پتوکی شہر اور گردونواح میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہر اور نواح میںچینی 180سے 190روپے فی کلو فروخت ہونے لگی انتظامیہ خاموش۔تحصیل پتوکی میں دو روز میں چینی کی قیمت میں تقریبا 20روپے فی کلواضافہ ہواہے پتوکی شہر اور نواح میںچینی 180سے 190روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے غریب شہریوں کی چیخیں نکل گئی،مزدوربے روز گار طبقہ پریشان ہوکر رہ گیا
پتوکی تحصیل انتظامیہ نے خاموش اختیار کرلی ہے دوکاندار وں کا کہنا ہے کہ 177روپے کلو چینی ہمیں مل رہی رہے سستی کیسے بیچیں مہنگائی،بیروگاری اور گاہک نا ہونے کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیںملازمین کی تنخواہ دینی ہمارے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے اور چینی کا ایکس مل ریٹ100کلو بوری 17ہزار 600روپے ہے نگران حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں ،مہنگائی پر فوری طور کنٹرول کیا جائے تاکہ ہم بھی سکھ کی زندگی گزار سکیں۔اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلواسکیں۔