لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ثناء نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ منسوخ کر ادی ، ڈرامہ ڈائریکٹر نے اداکارہ کے اصرار پر طے شدہ شیڈول میں تبدیلی کر کے ایک دن آگے کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثنا جنہیں کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگائو ہے نے پاک بھارت میچ کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی اور شوٹنگ منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر نے اداکارہ کے اصرار پر طے شدہ شوٹنگ شیڈول کو منسوخ کر دیا اور پیک اپ کر ادیا ۔