امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل دورہ بنگلادیش کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیدیا

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ بنگلا دیش کے لیے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے دیا، ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں جائیں گے۔نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش میں تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ ون ڈے میچز 21،23 اور26 ستمبر کو شیڈولڈ ہیں تاہم اس سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی ٹیم کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں جائیں گے، بیٹنگ کوچ لیوک رونچی ہیڈکوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے لوکی فرگوسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے،کین ولیمسن گھٹنے کے ری ہیب میں مصروف ہیں جبکہ ٹام لیتھم نے بریک لی ہے۔اس کے علاوہ دورہ بنگلادیش کے لیے سینئر کھلاڑی ڈیون کانوے، میٹ ہنری، ڈیرل میچل، گلین فلپس،میچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، مارک چیپمین اور جمی نیشم پہلے ہی فیملی کمٹ منٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کرکٹرز کو ورلڈ کپ کی وجہ سے مختصر بریک دی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved