لاہور (این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی سے متعلق پنجاب فارنزک کی رپورٹ آگئی۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ 6جولائی کو 63سالہ عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی، وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔