امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جوان نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں، شگفتہ اعجاز

لاہور (این این آئی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کیلئے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کیا جہاں انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹی وی اسکرین پر کردار کی ضرورت کے مطابق وہ بوٹوکس کے انجکشن لگواتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ بوٹوکس انجکشن لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے۔شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں بوٹوکس انجکشن کے بعد چہرے کی ڈھلتی ہوئی جھڑیاں اور نشانات بھی دکھائے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھنوؤں پر بھی انجکشن لگوائے ہیں تاکہ ٹی وی اسکرین پر چہرے کے بہتر تاثرات نمایاں ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ بہت سے لوگ بوٹوکس کروارہے ہیں، کوئی بتانا چاہتا ہے، کوئی نہیں بتانا چاہتا، یہ ان کی اپنی مرضی ہے لیکن میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاں۔

انہوں نے کہا کہ میں بوٹوکس کے انجکشن لگوانے کے بعد چہرے پر طویل عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر چھڑیاں چاہیے تو میں سالوں تک نہیں کرواتی تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔بوٹوکس کے انجکشن لگوانا اور چہرے پر مختلف جدید طریقوں کے پروسیجرز کروانا نئی بات نہیں ہے، خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ہولی وڈ اور بولی وڈ اداکار بھی چہرے کا علاج کرواتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved