امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برطانیہ میں پی آئی اے کنٹری منیجر کی 70ہزار پاؤنڈ تنخواہ

کراچی (این این آئی) شدید مالی بحران کے باوجود برطانیہ میں پی آئی اے کا عملہ تعینات کر دیا گیا۔برطانیہ میں پی آئی اے کے براہ راست فلائٹ آپریشن پر 3سال سے پابندی ہے۔ برطانیہ میں بھاری تنخواہوں پر افسران، عملہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں پاؤنڈز میں ادائیگی کی جائے گی۔برطانیہ میں پی آئی اے کنٹری منیجر کو 70ہزار پاؤنڈ تنخواہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پسنجر سیلز منیجر 55ہزار پانڈ، فنانس منیجر کی سالانہ 55ہزار پاؤنڈ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔مانچسٹر اسٹیشنز پر بھی منیجر تعینات کیا گیا جس کی تنخواہ سالانہ 55ہزار پاؤنڈ اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے برطانیہ میں تعینات افسران کی سالانہ تنخواہ تقریبا 3 کروڑ روپے ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے اپنا آپریشن کوڈ شیئرنگ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے

برطانیہ میں سالانہ بنیاد پر ایک کروڑ 40لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی آمدنی ہو رہی ہے ترکش ایئرلائن کیساتھ کوڈشیئرنگ سے برطانیہ میں پی آئی اے آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق برطانیہ کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن جلد بحالی کا امکان ہے بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں کنٹری منیجر اور سیلز منیجرز تعینات ہیں، پی آئی ایکی برطانیہ میں آمدنی کا صرف ایک اعشاریہ 8 فیصد عملے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved