امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کا ایک بار پھر پاکستان کی معاشی حالات پر سخت تشویش کا اظہار

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر پاکستان کی معاشی حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو اس نہج پر لانے والوں کی شناخت اور محاسبہ ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ(ن) بیرسٹر امجد ملک نے یہاں ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال سمیت مختلف امورزیر غور آئے۔ملاقات میں صدر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ نواز اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے موجودہ ملکی معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس نہج پر لانے والوں کی شناخت اور محاسبہ ہونا چاہئیے۔ نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز دیں۔

سائیڈ ملاقات میں صدر مسلم لیگ نواز اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نواز بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز ونگ کی تشکیل نو کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔تمام شرکاء نے اکٹھے دن گزارا اور کھانا کھایا۔ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مراکش میں پاکستان کے سابق سفیر نادر چوہدری، سابق ایم پی اے پنجاب ڈاکٹر اشرف چوہان، میڈیا کوآرڈینیٹر راشد ہاشمی، راشد نصراللہ، صدر مسلم لیگ نواز یوکے،صدر مسلم لیگ نواز ساوتھ افریقہ، سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بھی شریک تھے۔ ملاقات میں میڈیا کے افراد اور دیگر طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved