امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں سے پریشان

کراچی (این این آءؓ)نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے پریشان نظر آئے، نگران حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی آئے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹیکسز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے پڑیں گے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے؟ اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ آپکا بجلی کا بل کتنا آیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس مرتبہ ڈِیڑھ لاکھ روپے بل آیا جو گزشتہ ماہ سے بہت زیادہ فرق نظر آیا۔سینئر اداکار نے مزید کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں انکے لیے بھی پریشانیاں ہیں۔ ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کرلیتے ہیں لیکن پریشانی ان لوگوں کیلئے جو تنخواہ دار ہیں، 30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved