برسلز(این این آئی) قدرتی آفات ، ،مہنگائی اور بڑھتے ہوئے شرح سود نے یورپی یونین ممالک کی اقتصادیات کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔27ممالک پر مشتمل یورپی یونین جس کی جی ڈی پی مجموعی طور پر 15.8ٹریلین ڈالرز ہے ،انہیں طوفانی بارشوں ، جنگلات کی آگ ، شرح سود میں اضافے اور توانائی ذرائع کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پر یشان اور بے چین کر رکھا ہے ۔
رسالہ اکنامسٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یورپ کا موسم گرما شدید بارشوں اور جنگلات کی آگ کا عجیب امتزاج رہا ۔ اگست میں مہنگائی کی شرح 5.3فیصد بڑھ گئی ۔ پیدوار میں کمی اور ساتھ بڑھتی مہنگائی پر غور کیلیے یورپی سنٹرل بینک کا اجلاس 14ستمبر کو بلایا گیا ہے ۔ یورپ کی طرح میں بھی مہنگائی کی یکساں صورتحال ہے ۔ اس وقت دنیا کی اقتصادیات بھی کمزور پڑتی جارہی ہے۔