امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انتونیو گوتریس نے جوہری تجربات روکنے کا مطالبہ کر دیا

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تمام ممالک سے جوہری تجربات کو روکنے کا مطالبہ کر دیا۔جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جوہری ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کریں جو پرامن اور جوہری دونوں مقاصد کے لیے ایسے تجربات پر پابندی عائد کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس سال عالمی عدم اعتماد اورتقسیم میں تشویشناک اضافے کا سامنا ہے جس میں تقریباً 13,000 جوہری ہتھیاروں کا عالمی ذخیرہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ جامع نیوکلیئر ٹیسٹ بان ٹریٹی (CTBT) جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی تلاش میں ایک بنیادی قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط 1996 میں شروع ہوئے تھے لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے کیونکہ اس پر خصوصی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل 44 ممالک کے دستخط اور توثیق کی ضرورت ہے جن میں سے آٹھ نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔ ان میں چین، مصر، بھارت، ایران، اسرائیل، شمالی کوریا، پاکستان اور امریکہ شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved