امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کا 18 واں ملک، نائیجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(این این آئی)ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاوس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان ایشیا میں چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے،

نائجیریا اور لاوس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا اور ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی بدتر ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام ممالک میں سے افغانستان میں مہنگائی کی سب سے کم شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved