کراچی(این این آئی)پاکستان ستمبر کے بجائے نومبر یادسمبر میں سکوک بانڈ کے اجرا پر غور کرنے لگا، آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ کے بعد سکوک بانڈ کے اجرا کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل سکوک بانڈ کے اجرا میں تاخیر پر غور شروع کردیا، ذرائع نے بتایاکہ ستمبر میں سکوک بانڈ کے اجرا کو موخر کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان ستمبر کے بجائے نومبر یادسمبر میں سکوک بانڈ کے اجرا پر غور کرنے لگا،ذرائع نے بتایاکہ پاکستان رواں مالی سال کے بجٹ میں2ارب ڈالر کے انٹرنیشنل سکوک بانڈ جاری کرنا چاہتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ کے بعد سکوک بانڈ کے اجرا پر غور کیا جارہا ہے ،
آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا جائزہ کے لیے ستمبر تک معاشی اہداف پرغور ہوگا، دوسرے جائزے کی کامیابی کیلئے نگران حکومت کو آئی ایم ایف شرائط پرعملدرآمدکرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق سکوک کے اجرا کو موخر کرنے سے بہتر شرح سود مل سکتا ہے اور آئی ایم ایف سے دوسری قسط ملنے کے بعد سکوک کے اجرا تک پاکستان کا ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔