امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی کے شہریوں سے لوٹا گیا سامان کہاں جاتا ہے ؟ اہم انکشاف

کراچی(این این آئی)پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے،جہاں کے شہریوں کو لٹیرے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال پچاس ہزار سے زائد شہری لٹنے لگے۔شہر قائد کی ہر گلی ، ہر سڑک پر ڈکیتی وارداتیں عام ہیں،روزانہ سینکڑوں شہریوں کو موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم کیا جارہا ہے ۔

لیکن چھیننے اور چوری کیے گئے موبائل فونز جاتے کہاں ہیں ؟باخبر ذرائع کے مطابق چوری شدہ موبائل فونز کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔وہ فونز جو قابل استعمال ہوں انہیں آئی ایم ای آئی نمبر کی تبدیلی کے لیے بلوچستان بھیجا جاتا ہے اور پھر واپس کراچی کی چور مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے ۔دوسرے موبائل فونز وہ ہیں ، جن کے سیکیورٹی فیچرز ہائی ہونے کی صورت میںمارکیٹ میں پارٹس کی صورت میں یا پھر بیرون ملک اسمگل کردیا جاتا ہے ۔

ڈی آئی جی سائوتھ عرفان بلوچ کے مطابق چھینی اور چوری کی گئی موٹرسائیکلوں میں بھی زیادہ فرق نہیں ،کم سی سی والی موٹرسائیکلیں کراچی کی مارکیٹوں میں پارٹس کی صورت میں فروخت ہوتی ہیں ۔تاہم 110 سی سی یا اس سے ذیادہ سی سی کی موٹرسائیکلیں کچے کے راستوں کے ذریعے بلوچستان اسمگل کردی جاتی ہیں ۔یاد رہے کہ کراچی میں چھینے اور چوری کیے گئے سامان کوفروخت اور اسمگل کیے جانے کے نیٹ ورک کو جب تک بریک نہیں کیا جائے گا،وارداتیں روکنا مشکل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved