لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے حسن کے جلوے بکھیر دئیے۔نازک مزاج، خوبصورت نین نقش کی مالک اور اداکاری میں اپنی مثال آپ اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی تہلکہ مچاتی دلکش تصاویر شیئر کیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔سبز رنگ کی ساڑھی میں ملبوس، خوبصورت میک اپ اور کھلے بال عائزہ کی قاتلانہ اداؤں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ہر بار کی طرح غضب ڈھاتی ان تصاویر نے مداحوں کو ایک بار پھر عائزہ کی تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔