لاہور( این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اہلیہ کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ ،سیاسی مخالفین کواین آر او کا طعنہ دینے والا اپنی اہلیہ کی طرف نظرڈال کر دیکھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بشری بی بی اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملیں، اب بشری بی بی کس کے لیے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔آج میں ساری قوم کو بتا دوں عمران خان اب باہر جانے کے لئے منتیں کررہا ہے، بشری بی بی نے اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا عمران خان ملک سے باہر جانے کو تیار ہے۔