امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف 2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی بجلی کے بلوںمیں ہوشربا اضافے کے خلاف 2ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ظلم او رنا انصافی کے خلاف 2ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے دیگر تاجر تنظیموں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیادت میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی ، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

احتجاج میں تاجروں اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو بجلی کی قیمت اور ٹیکسز میں کئے گئے اضافے کو واپس لینے کے مطالبے پر مبنی نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے گئے ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ بد ترین مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے ۔

تاجرتمام شعبوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح بھی سو فیصد ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت نے نہ صرف بجلی کا فی یونٹ مہنگا کر دیا ہے بلکہ ٹیکسز کی تعداد اور شرح بھی بڑھا دی گئی ہے ۔موجودہ حالات میں جس شرح سے بل آرہے ہیں تاجر ان بلوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کو بھی بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے ، بیورو کریسی اور اشرافیہ کے لئے مفت بجلی کی سہولت ختم اور بجلی چوری کا خاتمہ کرکے بجلی کی قیمت میںکم از کم 40سے50فیصد کمی کر کے اسے دو سال کے لئے ایک سطح پر منجمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں علامتی طور پر کاروبار بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ، 2ستمبر کو بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved