کولمبو (این این آئی)ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبئن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران امپائر کی جانب سے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پیٹریاٹس اور نائٹ رائڈرز کے درمیان ہونے والے میچ میں فیلڈ امپائر کی جانب سے نائٹ رائڈرز کے سنیل نارائن کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا جس کے بعد ان کی ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ کی اور اس دوران صرف دو فیلڈرز 30 گز کے دائرے سے باہر فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔
