امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی خاتون غیر مسلم نکلی

سٹاک ہوم (این این آئی)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی خاتون غیر مسلم تھی جس کا کہنا ہے کہ ہم، عام سویڈش ایسے اقدامات کے پیچھے کھڑے نہیں ہیں، مجھے سزا کا سامنا ہے لیکن افسوس نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک ٹویٹ میں ڈنمارک کے صحافی رابرٹ کارٹر نے انکشاف کیا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے والی خاتون سسیلیا ساو غیر مسلم اور دو بچوں کی ماں تھی۔

رابرٹ کارٹر نے بتایا کہ میں نے اس بہادر خاتون کو تلاش کرنے میں کامیاب رہا جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدنام زمانہ ملزم کا سامنا کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کیا تھا اور یہ سب وائرل ہوگیا تھا۔رابرٹ کارٹر کے مطابق خاتون سسیلیا ساو کا کہنا ہے کہ ہم عام سویڈش ایسے اقدامات کے پیچھے کھڑے نہیں ہیں، مجھے اس وقت سزا کا سامنا ہے لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 18 اگست کو سویڈن کے دارحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون ملعون ’’سلوان مومیکا‘‘ کی جانب بھاگتی ہیں اور اس پر سفید پاؤڈر چھڑکتی ہیں تاہم اس دوران انہیں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے روکا اورساتھ لے گئے۔پولیس ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی شناخت نہیں کی،

ان کو امن عامہ میں خلل ڈالنے اور ایک پولیس افسر کے خلاف تشدد کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔حالیہ واقعے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس اقدام کے خلاف احتجاج کئے گئے، جس کے بعد جمعہ 25 اگست کو ڈنمارک کی حکومت نے ایک بل پیش کیا کہ عوامی مقامات پر قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں کو جلانے پر پابندی لگائی جائے۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملیگارڈ نے پریس کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کو جلانا بیمعنی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا حالیہ واقعہ ‘‘احمقانہ تھا، جس کا واحد مقصد دنیا میں تنازعہ اور نفرت پیدا کرنا ہے۔پیٹر ہملگارڈ کا کہنا ہے کہ یہ بل قرآن پاک، بائبل یا تورات کو سرعام جلانا ایک مجرمانہ جرم بنا دے گا، پابندی کا اطلاق صرف عوامی مقامات پر ہونے والی کارروائیوں پر ہوگا، اور قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں مذہبی کو جلانے کے نتیجے میں جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved