لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ شوہروں کو بیویوں کی جانب سے فون چیک کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،یہ نہیں کہہ رہی کہ بیویوں کو باقاعدگی سے شوہروں کے فون چیک کرنے چاہئیں لیکن اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو شوہروں کو اس سے گھبرانا یا پریشان نہیں ہونا چاہیے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ مرد اپنے فون کو اسکرین چھپانے کے لیے الٹا رکھتے ہیں جو غلط ہے،شادی کے بعد فون کوڈ نہیں ہونے چاہئیں۔اشنا نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے فون کوڈز ان کے ساتھ شیئر کر رکھے ہیں، شادی کے بعد دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے،ہر کسی کو شادی کے بعد ایک واضح ٹریک ریکارڈ رکھنا چاہیے۔