لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف نے ہر کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ذکا ء اشرف نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ذکا ء اشرف نے ہر کھلاڑی و ٹیم مینجمنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔