امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بجلی کمپنیوں کے ملازمین سالانہ 13 ارب کی بجلی مفت کیسے وصول کرتے ہیں،تفصیلات منظرعام پر آگئیں

کراچی(این این آئی)پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو ماہانہ 100 یونٹ فری ملتے ہیں۔

ایک طرف ملک بھر ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے، صرف گریڈ ایک سے 4 گریڈ کے ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، اور ان 1 سے 4 گریڈ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ماہانہ 50 یونٹ فری بجلی دی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 سے 10 گریڈ کے افسران کو 150 یونٹ مفت دیئے جارہے ہیں، جب کہ 11ویں سے 15ویں اسکیل تک افسران کو 200 یونٹ مفت ملتے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد 11ویں سے 15ویں اسکیل تک ریٹائرڈ افسران کو 100 یونٹ ماہانہ ملتے ہیں۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق 16ویں اسکیل کے افسران کو 300، 17ویں کو 450 یونٹس فری ملے ہیں، 18ویں گریڈ کیافسران کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے،

جب کہ 19ویں گریڈ کے افسران کو 880، 20 ویں کو 1110 یونٹ، جب کہ 21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو 1300 یونٹ ماہانہ مفت دیے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گرڈ 17 سے اوپر کے افسران کے مفت یونٹ بند کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے، ان افسران کو یونٹس کے مساوی رقم تنخواہ میں دیے جائیں گے۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے، اور کابینہ کی منظوری پر سہولت ختم کر دی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved