امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کھلاڑی نمبر ون پوزیشن کو انجوائے کریں ، یاد رکھیں 2 دن بعد ایشیا کپ ہے، بابر اعظم

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ نمبر ون پوزیشن کو انجوائے کریں ، یاد رکھیں 2 دن بعد ایشیا کپ ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن لینے کے بعد کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور کیک کاٹ کر افغانستان کے خلاف کلین سوئپ اور نمبر ون پوزیشن کا جشن منایا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے اور سب کے دل صاف ہیں، محنت اور لگن سے نمبر ون پوزیشن ملی ہے، اس ٹیم نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہر کوئی ایک دوسرے کی اچھی کارکردگی پر خوش ہوتا ہے، کسی دن بولنگ تو کسی روز بیٹنگ ٹیم کو جتوائے گی تاہم ہم سب نے ایک رہنا ہے،

کوئی تیرا میرا اور تو نہیں ہوتا سب کی محنت اور کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کو کامیاب بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان سب کو دیکھنا ہوتا ہے اور اس ہی مومنٹم کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔اس موقع پر مکی آرتھر نے بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو شاباش دی اور ان کے حوصلے بڑھائے اور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved