لاہور(این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ کو لندن سے وطن واپس آتے ہی مالی نقصان اٹھانا پڑگیا ۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوںنے ایک ماہ لندن میں قیام کیا اور تین روز قبل ہی پاکستان واپس آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنے دفتر پہنچی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ نا معلوم چور ائیر کنڈیشنڈزکے آئوٹر ز چرا کر لے جا چکے ہیں۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ مقامی تھانے میں نا معلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی ہے تاہم ابھی تک چوروں کو کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔