لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصویر شیئر کی ہے تاہم ان کے کیپشن نے سوشل صارفین کی تمام تر توجہ مبذول کر لی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں،
اداکارہ نے پھولوں سے مماثل پھولوں کی بالیاں پہن رکھی ہیں۔علیزے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’تمہارا ظرف ہے تم کو محبت بھول جارہی ہے، ہمیں تو جس نے ہنس کر بھی پکارا یاد رہتا ہے‘‘۔انہوں نے چند گھنٹے قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔