امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد اضافہ ہوا

لاہور( این این آئی)ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قیمتوںمیں 50سے 80فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔ٹیرف میں 15روپے 41پیسے اضافہ ہوگیا۔کمرشل بلز پر 78فیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح 50فیصد سے زائد ہوگئی۔

گزشتہ ڈیڑھ برس میں مختلف سلیبزکا ٹیرف 50سے 80فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 80فیصد تک بڑھی۔ 10روپے 91پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ 13روپے 48پیسے سے بڑھ کر24روپے 39پیسے ہوگیا۔دوسویونٹ تک کے بلزمیں 60فیصد اضافہ ہوا،جو یونٹ 18روپے 95پیسے کا تھا وہ 11روپے 91پیسے اضافے کے ساتھ 30 روپے 86پیسے ہوگیا۔

تین سو یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 12روپے 91پیسے بڑھاجس سے قیمت 22روپے 14پیسے سے بڑھ کر 35روپے 4پیسے یونٹ ہوگئی۔چارسویونٹ والوں کیلئے 14روپے 41پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ بجلی 39روپے 94پیسے کی ہو چکی ہے۔پانچ سو یونٹ اوراس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ سال میں فی یونٹ 15روپے 41پیسے مہنگا ہوا ہے۔سات سو یونٹ سے اوپر والوں کا کو بجلی 50روپے 63پیسے یونٹ مل رہی ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved