اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نیلاہورسے اسلام آباد تک کار کا ٹول ٹیکس 11سو روپے کردیا گیاجبکہ مسافر وین 2590روپے، مسافر بسوں کو 3690روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ہائی وے اتھارٹی کی جانب سیٹول ٹیکس میں اضافے کا فوری نفاذ ہوگیا اور کلیکشن بوتھ کے باہربینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
