امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی ایم ایف کا گیس سیکٹر کے گردشی قرض سے متعلق شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔نگران وزیر خزانہ شمشماد اختر کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں ایکسچینج ریٹ، پاور اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایکسچینج ریٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مصنوعی پالیسی نہیں بنائی جائے گی اور ایکسچینج ریٹ کا تعین مارکیٹ خود کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ٹیرف ریٹ بڑھایا گیا ہے، جون 2024 تک پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ2128 ارب تک محدود کیا جائے گا اور پاور سیکٹرگردشی قرضہ کم کرنے کیلئے سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پہلے سے طے شدہ اسکیم پر گفتگو بھی کی گئی جس میں نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جبکہ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان سے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ شمشاد اختر کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو اقتصادی جائزہ شروع ہونے سے قبل معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved