امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک میں انتخابات کا معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، شیخ رشید

لاہور ( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے یا صدر نے اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر شیخ رشید نے کہا کہ گیند لاء منسٹری کی کورٹ میں ہے۔

ڈالر ٹرپل سنچری کر چکا ہے، کھانے اور گاڑی چلانے کا تیل، بجلی کا بل اور آٹا، چینی غریب کے لئے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات سنگین ہوگئی ہیں، سعوی عرب اور چین کی امداد کے باوجود بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کم نہیں ہو رہی،آئندہ 5سال میں ہمیں 88ارب ڈالر کی ضرورت ہے،

اب ہمیں کوئی بھی ڈالر دینے کے لئے تیار نہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا ہونے جا رہا ہے، صورتحال واضح نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقارمسعود میرے ذاتی دوست ہیں میں ان سے ذاتی طورپر یہ کہنا چاہوں گا کہ پٹرول اور بجلی کے مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور آٹے کو غریب کی قوت خرید کے قابل بنائیں ورنہ یہ مسئلہ سنگین اور گھمبیر ہوجائے گا پھر کسی سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved