امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ توقع کرنا میر ابیٹا کیرئیر کے آغاز میں ہی میرے جیسا کام کریگانا انصافی ہے، نعمان اعجاز

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے کام کرتے ہوئے 35سال ہو گئے ہیں جبکہ میرے صاحبزادے زاویار کو ابھی پینتیس مہینے بھی نہیں ہوئے ، اگر لوگ یہ توقع کریں کہ یہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی میرے جیسا کام شروع دے گا تو یہ اس کے ساتھ نا انصافی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہم نے جن لوگوں کے ساتھ کام کیا وہ اپنی ذات میں یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں ان سینئر زکے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زاویار کیونکہ نعمان اعجاز کا بیٹا ہے اس لئے لوگوں کی اس سے زیادہ توقعات ہوتی ہیں ۔

میرے سے اسے جتنی ڈانٹ پڑتی ہے وہ کسی کی سوچ ہو گی ، اسے اس کی والدہ ، خالہ اور دیگر رشتہ داروں سے بھی ڈانٹ پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زاویار نے اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنی ہے میری سفارش کی طرز پر کوئی سپورٹ میسر نہیں ہاں البتہ اس کے کام میں نکھار لانے کیلئے ضرور رہنمائی کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved